ETV Bharat / bharat

سونیا نے بی جے پی اور سنگھ کے نظریے کے خلاف لڑنے کے لیے کارکنوں پر زور دیا

سونیا گاندھی نے پارٹی جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدر کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اتحاد اور نظم و ضبط قائم کرنے کی تلقین کی۔

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 5:03 PM IST

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے منگل کے روز مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے کے خلاف سخت لڑائی لڑنے اور ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا۔

سونیا گاندھی نے پارٹی جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدر کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اتحاد اور نظم و ضبط قائم کرنے کی تلقین کی۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ 'ہمیں بی جے پی-سنگھ کے بدنیتی پر مبنی نظریے کا مقابلہ کرتے ہوئے پورے عزم کے ساتھ ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک سے منسلک اہم مسائل پر کانگریس روزانہ بیانات جاری کرتی ہے، لیکن پارٹی کا پیغام بلاک اور ضلع سطح پر کارکنوں تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پالیسی مسائل پر ریاستی سطح کے لیڈروں میں نظریاتی وضاحت اور یکجہتی کا فقدان ہے۔ کانگریس صدر نے حال ہی میں نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ میں بھی پارٹی لیڈروں کو پارٹی سے متعلق اپنے خیالات پارٹی کے فورم میں رکھنے اور میڈیا کے ذریعے ان سے بات نہیں کرنے کی ہدایت دی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا

انہوں نے اس میٹنگ میں یہ بھی کہا کہ وہ نگراں نہیں بلکہ صدر ہیں اور پارٹی کے کام پر مسلسل توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے آج بھی پارٹی میں نظم و ضبط کی نصحیت دی۔

(یو ایم آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.