وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈرز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے، ویکسین بنانے والی کمپنیاں اس کی قیمتوں سے متعلق من مانی پر اتر آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سیرام انسٹی ٹیوٹ نے آج ہی اس ویکسین کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق مرکزی حکومت کو یہ ٹیکہ 150 روپے میں، ریاستی سرکاروں کو 400 روپے میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو 600 روپے میں فروخت کیاجائے گا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے ، تو حکومت کو اس طرح کی من مانی کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ان کی معاشی حیثیت یادیگر سطح کا اندازہ کئے بغیر یکساں طور پر سبھی کے لئے ٹیکہ کاری کا انتظام کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:
کورونا کی صورتِ حال پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا
سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو آگے آنا چاہئے اور ایسی من مانی کو روکنے کے لئے مداخلت کرنی چاہئے تاکہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی قیمت پر کورونا ویکسین دستیاب ہوسکے۔
یو این آئی