محترمہ گاندھی نے پیر کے روز اپنے خط میں کہا کہ' کورونا کو روکنے کے لئے جس طرح سے کرفیو نافذ کیا جارہا ہے، سفر پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، اس کا اقتصادی سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ گذشتہ سال، کورونا کے پھیلنے کی وجہ سے مالی طور پربحران سے دوچار افراد کے سامنے ایک مرتبہ پھر نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دوبارہ اسی طرح کا معاشی بحران کا سامنا ہے اور انہیں اب اس طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لئے ان کی ماہانہ آمدنی کی گارنٹی دینے اور ان کے کھاتے میں 6000 روپے ڈالنے کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ' حکومت کو تمام ریاستوں میں کورونا کی ویکسین دستیاب کرانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت ساری ریاستوں میں کورونا کی ویکسین بہت کم ہے، اس کمی کو فوری طور پر دور کیا جانا چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ویکسین کی فراہمی کے انتظامات کو بہتر بنائے'۔
محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ' کووڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کو اس کے علاج سے متعلق سازوسامان اور دوائیوں پر جی ایس ٹی کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہئے اور وینٹی لیٹر، آکسیجن سلنڈر وغیرہ سے بھی جی ایس ٹی ہٹادینی چاہئے'۔
کورونا بحران پر سونیا گاندھی نے وزیراعظم کو مکتوب روانہ کیا - ویکسین دستیاب
کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وبا کے بڑھتے خطرے کے بیچ وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ' یہ بحران بڑھتاہی جارہا ہے اور غریب اور عام لوگوں کو ایک بار پھر معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لہذا ان کے لئے ماہانہ انکم گارنٹی اسکیم نافذ کی جانی چاہئے۔