ہریانہ کی بی جے پی رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں زبردستی منشیات دی گئی تھی۔ گوا پولیس نے سونالی پھوگٹ کی موت کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تاہم، ان کے اہل خانہ کو پہلے دن سے ہی قتل کا شبہ تھا۔ دراصل سونالی پھوگاٹ منگل کو گوا میں مردہ پائی گئی تھیں، تب کہا گیا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔Sonali Phogat Death Case
اس سلسلے میں آئی جی اوم ویر سنگھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ مبینہ ملزم سدھیر سنگوان اور اس کا ساتھی سکھوندر سنگھ ایک کلب میں مقتول کے ساتھ پارٹی کر رہے تھے اور ایک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک مبینہ ملزم متاثرہ کو زبردستی کچھ پلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ بات سکھوندر اور سدھیر کے سامنے رکھی گئی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر متاثرہ کو ڈرگ ملا کر دیا تھا۔ آئی جی نے کہا کہ دونوں ملزمان کو آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ Sonali Phogat Death Case
یہ بھی پڑھیں: Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ موت کیس میں قتل کا مقدمہ درج، پھوگاٹ کے جسم پر زخموں کے نشانات
واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی آخری رسومات جمعہ کے روز حصار میں ادا کی گئی، ان کی آخری رسومات رشی نگر کے شمشان گھاٹ میں ادا گئی۔