بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدارکرتے ہوئے ان سے پودالگانے کی اپیل کی ہے ۔
سوناکشی سنہا ان دنوں ماحولیات کے تئیں لوگوں کو بیدارکرنے میں مصروف ہیں سوناکشی نے حال ہی میں اپنے والد شتروگھن سنہا اورماں پونم سنہا کے ساتھ ممبئی میں پودے لگائے سوناکشی نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔
![سوناکشی سنہا نے لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدارکیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/f701fc20907e7f01e803574f7fa70146_2803a_1616939419_542.jpg)
فوٹیج کے کیپشن میں سوناکشی سنہا نے لکھا، ’’اب آپ ایک، دو یا تین درخت کو گودلے سکتے ہیں۔ گردابی طوفان تاوتے کے سبب ممبئی نے تقریباً 2363 درخت کھودئے ہیں۔