ETV Bharat / bharat

ایس ڈی پی آئی نے اندور ماب لنچنگ پر حکومت کے رویہ کی مذمت کی

صنعتی شہر اندور میں چوڑی والے کے ساتھ ہوئی واردات میں انتظامیہ کے رویہ خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا احتجاج کیا۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی نے بھوپال میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

social democratic party of india
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 4:37 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کہا گیا کہ اندور واقعے پر شرپسند جتنے ذمہ دار ہیں اسی طرح انتظامیہ بھی برابر کی ذمہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حکومت کی طرف سے جلد بازی میں دیے گئے بیان اور اس کی بنیاد پر انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی نے سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ فریادی اور اس کے حق میں کھڑے ہونے والوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا جائے گا تو لوگوں کا قانون پر اعتماد کم ہوجائے گا۔

پریس کانفرنس میں واردات کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کی جانب سے دیئے گئے بیان کی مذمت کی گئی۔ وزیر داخلہ کے بیان کے بعد انظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل کردیا اور متاثرہ شخص پر ہی مقدمہ درج کردیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی نے متاثرہ شخص کے ساتھ انصاف کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

مخالف مسلمان نعروں کے خلاف تحریک فروغ اسلام کی پریس کانفرنس

صحافیوں سے بات چیت میں ایس ڈی پی آئی کے رہنماؤں نے پرامن طریقے سے ضلع انتظامیہ کے سامنے اپنی بات رکھی اور متاثرہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.