ETV Bharat / bharat

Snowfall in Chillai Kalan وادی میں چلہ کلاں کے دوران برفباری سے کسان خوش - وادی میں برفباری سے کسان خوش

کشمیر میں اس سال چلہ کلاں کے دوران برفباری ہونے کی وجہ سے کسان کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سال میوہ جات کے ساتھ ساتھ وادی میں دیگر فصل کی بھی اچھی کاشت ہوگی۔

وادی میں چلہ کلاں کے دوران برفباری سے کسان خوش

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 3:49 PM IST

وادی میں چلہ کلاں کے دوران برفباری سے کسان خوش

پلوامہ: وادی کشمیر میں اس سال چلہ کلاں کے دوران برفباری ہونے کی وجہ سے کسان کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے چلہ کلاں کے دوران برفباری نہ ہونے کی وجہ سے وادی میں زراعت کافی متاثر ہوا تھا تاہم امسال چلہ کلاں کے دوران برفباری ہوئی اور امید کی جارہی ہے کہ میوہ جات کے ساتھ ساتھ وادی میں دیگر فصل کی بھی اچھی کاشت ہوگی۔ گزشتہ سال اگرچہ موسمیات تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کو پانی کے مسائل کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے کئی سو کنال اراضی پر دھان کی فصل نہیں اگائی جا سکی جب کہ کسان کو سال بھر پانی کے مسائل کا سامنا رہا تاہم امسال سال چلہ کلاں میں اچھی برفباری ہوئی ہے، جس سے انداز لگایا جارہا ہے کہ امسال کھیتی کے لئے پانی میسر رہے گا اور کسانوں کو خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

وہیں وادی کشمیر میں بادام، سیب، دھان، سبزیاں اور دیگر فصل اگائے جا رہے ہیں، جن کے لئے برفباری مفید قرار دی جاتی ہے۔ امسال وقت پر برفباری سے وادی میں اگائے جانے والے میوہ جات معیار اور ان کے مقدار میں اضافہ ہوگا۔ دراصل چند دن بعد وادی کشمیر میں کھیتی باڑی کا سلسلہ شروع ہوگا جو لگ بھگ آٹھ ماہ تک جاری رہے گا۔ کسان امید کررہے ہیں کہ اس دوران وقت پر بارش ہو تاکہ ان کی کھیتوں میں پانی کی کمی اور فصل کے لئے درکار نمی برقرار رہے۔ جب کہ میوہ جات کے لئے درکار جراثیم کش ادویات اور کیمیائی کھادیں معیاری ہوں تاکہ ان کی فصل اچھی اور معیاری ہو۔

اس ضمن میں محمکہ باغبانی کے ضلع افسر پلوامہ جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال چلہ کلاں کے دوران وادی میں برفباری ہوئی ہے، جس کا اثر آنے والے فصل پر ہوگا۔ آنے والا موسم بھی ٹھیک رہنا چاہئے تاکہ فصل کو کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ باغات میں پھول کھلنے کے دوران موسم خوش گوار رہنا چاہیے تاکہ فصل معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی مقدار میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ اب کھیتی باڑی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کسانوں کو چاہئے کہ وہ محمکہ کی جانب سے تسلیم شدہ ادویات کا ہی استعمال کریں۔ ساتھ ساتھ جہاں سے وہ ادویات خریدے اس سے وہ رسید لیں۔ متعلقہ محمکہ اور محمکہ باغبانی بھی کام پر لگے ہیں، جو ان ادویات کی جانچ کررہے ہیں تاکہ غیر معیاری ادویات کو بند کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganderbal Jashn e Chillai Kalan گاندربل میں ’جشن چلہ کلاں‘ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.