ETV Bharat / bharat

Snow Cleared on Margantop Road مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کی ریکارڈ وقت میں صفائی

سفید چادر سے ڈھکے مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام ریکارڈ وقت میں ٹاپ تک مکمل کیا گیا، رابطہ سڑک سے برف ہٹانے کے دوران مختلف محکموں کے درمیان ہموار تال میل کی وجہ سے مرگن ٹاپ تک سڑک سے برف ہٹانے کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل ہو پایا۔

مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کو ریکارڈ وقت میں ٹاپ تک صاف کیا گیا

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:59 PM IST

مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کو ریکارڈ وقت میں ٹاپ تک صاف کیا گیا

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ کے درمیان سفید چادر سے ڈھکے مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام ریکارڈ وقت میں ٹاپ تک مکمل کیا گیا، رابطہ سڑک سے برف ہٹانے کے دوران مختلف محکموں کے درمیان ہموار تال میل کی وجہ سے مرگن ٹاپ تک سڑک سے برف ہٹانے کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل ہو پایا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ اور پی ایم جی ایس وائی محکموں کی انتھک محنت کے نتیجے میں رواں برس رابطہ سڑک سے برف جلد ہی ہٹائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن عام طور پر اپریل میں شروع ہو جاتا تھا، لیکن اس سال کلیئرنس رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں مکمل کر لی گئی ہے۔ وہیں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ آنے والا ہے جب کہ انہوں نے خود بھی چند روز قبل ہی مڑواہ کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کو مڑواہ کے لوگوں نے ڈی سی کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرایا، انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں نے خاص طور پر اننت ناگ مڑواہ رابطہ سڑک پر سے برف ہٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑک بند ہونے سے انہیں مختلف مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پوری طرح سے کوشش کریں گے کہ قلیل مدت میں ہم سڑک کو لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بحال کریں تاکہ وہاں کے لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ ڈی سی کشتواڑ نے کہا کہ رواں سال ہم نے پہلے ہی مڑواہ میں برف ہٹانے کے لیے مشینری مختص رکھی تھی، جو مڑواہ کی طرف سے برف ہٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں یقین دلایا کہ آنے والے چند روز کے اندر مڑواہ اننت ناگ رابطہ سڑک کو لوگوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دی جائے گی، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Snow Clearance On Margantop مرگن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.