ETV Bharat / bharat

پہلوان روی دہیا اور اسمائل فاؤنڈیشن پسماندہ بچوں کی تعلیم کیلئے پُرعزم - اولمپک

اسمائل فاؤنڈیشن کی 'تعلیم نا روکے' مہم نے ملک کی 22 ریاستوں میں 201 تعلیمی مراکز میں تقریبا 50،000 طلباء کو داخلہ دیا ہے۔ مخلوط لرننگ کے طریقہ کار کے ذریعہ مزید 50،000 بچوں کو تعلیم دلائی جائے گی۔

Smile Foundation and Ravi Dahiya come together for Shiksha Na Ruke
پہلوان روی دہیا اور اسمائل فاؤنڈیشن نے پسماندہ بچوں کو تعلیم میں آگے بڑھانے کا عزم کیا
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 12:22 PM IST

اسمائل فاؤنڈیشن نے اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان روی دہیا کے ساتھ اپنے تعلیمی اقدام 'شکشا نا روکے' کے فروغ کے لیے اتحاد کیا ہے جو محروم بچوں کو مخلوط تعلیم کے لیے رسائی فراہم کرنا چاہتا ہے۔

پہلوان روی دہیا اسمائل فاؤنڈیشن کے ساتھ ان بچوں کے لیے مخلوط لرننگ پروگرام کو نافذ کرنے میں مدد کریں گے جو انٹرنیٹ، لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون تک رسائی سے محروم ہیں۔

اس مہم کے ذریعہ دہیا اسمائل فاؤنڈیشن کے تعلیمی مراکز میں بچوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ اپنا تجربہ بچوں کے ساتھ شیئر کریں گے اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دیں گے۔

اسمائل فاؤنڈیشن کی 'تعلیم نا روکے' مہم نے ملک کی 22 ریاستوں میں 201 تعلیمی مراکز میں تقریبا 50،000 طلباء کو داخلہ دیا ہے۔ مخلوط لرننگ کے طریقہ کار کے ذریعہ مزید 50،000 بچوں کو تعلیم دلائی جائے گی۔

جنوبی دہلی کے بستی وکاس کیندر اور دھولا کنواں میں اسمائل فاؤنڈیشن کے مرکز کے دورے پر اسمائل فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر سنجیو دھام نے مسٹر دہیا کے ساتھ مل کر اس معاہدے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:۔ اولمپک میڈلسٹ روی دہیا کو اعزاز سے نوازا گیا

اسمائل فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر سنجیو دھام نے کہا کہ "ہم تمام بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں، اور 'شکشا نا روکے' مہم کے ذریعہ ملک کے پسماندہ بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانا چاتے ہیں۔ مجھے مسٹر روی دہیا کے اس مشن میں شریک ہوکر کافی خوشی ہے۔

اس موقع پر روی دہیا نے کہا کہ "مجھے تعلیم مقصد کے تحت اسمائل فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ مہم پسماندہ بچوں کو درپیش مسائل کو حل کرے گی اور ان کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.