ETV Bharat / bharat

Akhilesh Zindabad Slogans Raised in Rajnath's Rally: راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں نوجوان نے اکھلیش یادو زندہ باد کا نعرہ لگایا - یوپی اسمبلی انتخابات

اترپردیش کے ضلع بلیا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے خطاب کے دوران ایک جونوان نے اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس وقت وزیر دفاع یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ Akhilesh Zindabad Slogans Raised in Rajnath's Rally

راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں نوجوان نے اکھلیش یادو زندہ باد کا نعرہ لگایا

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 8:12 AM IST

یوپی اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لیے انتخابی مہم 21 فروری کی شام کو ختم ہو گئی تھی، لیکن آنے والے مراحل کے لیے تمام پارٹیاں پوری قوت سے کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بلیا کے سکندر پور اسمبلی حلقہ کے ونشی بازار میں واقع گیان کنج اکیڈمی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ Akhilesh Zindabad Slogans Raised in Rajnath's Rally

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے خطاب کے دوران ایک نوجوان نے فوج میں بھرتی کا مطالبہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ موقع پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اسے فورا گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسٹیج سے کہا کہ اس نوجوان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔

راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں نوجوان نے اکھلیش یادو زندہ باد کا نعرہ لگایا

مزید پڑھیں:۔ پنجاب: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اسٹیج پر گِر پڑے

قابل ذکر ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سکندر پور اسمبلی سے بی جے پی امیدوار سنجے یادو کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے ونشی بازار گیان کنج اکیڈمی اسکول پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.