ریپڈ رسپانس ٹیم کے انچارج ڈاکٹر بھودیو سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی رپورٹ کے مطابق متھرا میں اب کووڈ 19 انفیکشن Corona Infection سےمتاثر لوگوں کی کل تعداد 17 ہوگئی ہے۔ چھ نئے مریضوں میں سے 52 سالہ امیت ایک ہفتہ قبل یوگنڈا سے آیا تھا۔ اس کے علاوہ بھینس بہورا کے رہنے والے 21 سالہ نوجوان سچن اور 13 سالہ کشور اتھروا رینڈم سیمپلنگ لینے میں متاثر پائے گئے ہیں۔
وہیں 38 سالہ امیت پاٹھک اور 32 سالہ دیپیکا چترویدی دو ماہ قبل سنگاپور سے آئے تھے اور چبیا پاڈا میں رہ رہے تھے۔ جب انہوں نے سنگاپور واپس جاتے ہوئے اپنا ٹیسٹ کروایا تو وہ کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے۔ رادھا پورم ریاست گووردھن چوراہا کا رہنے والا 54 سالہ سندیپ اگروال بھی رینڈم سیمپلنگ لینے میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Corona Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے3900 نئے معاملے، 20کی موت
سنگھ نے کہا کہ متاثرہ افراد کے نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ جن علاقوں میں متاثرہ افراد پائے گئے ہیں انہیں کنٹین منٹ زون بنا دیا گیا ہے اور تمام متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
(یو این آئی)