جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے ڈورہ شاہ آباد اور ضلع کولگام کے میرہامہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ان تصادم میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔
ان دونوں اضلاع کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں تین عسکریت پسند جبکہ کولگام کے میرہامہ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Encounter in Kulgam:میرہامہ کولگام انکاؤنٹر،تین عسکریت پسند ہلاک
آئی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو مختلف انکاؤنٹر میں عسکری تنظیم جیش محمد Jaish-e-Mohammed سے وابستہ چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن میں چار عسکریت پسندوں کی شناخت ہوئی ہے، دو عسکریت پسند پاکسانی ہے جبکہ دو عسکریت پسند مقامی ہے۔ کولگام انکاؤنٹر میں جیش محمد کا ٹاپ کمانڈر شاہد عرف شہزاد مارا گیا جو ٹاپ 60 عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔ دو عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے۔