ETV Bharat / bharat

Road Accident: اتراکھنڈ میں گاڑی کھائی میں گری، چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 8:48 AM IST

پوڑی گڑھوال ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھ دیگر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے سینٹر ایمس رشیکیش ریفر کر دیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ میں گاڑی کھائی میں گری، چھ افراد ہلاک

اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے پوٹھانی علاقے کے تحت گرام سبھا بھٹکوٹ سلولی کے قریب پیش آئے ایک گاڑی کے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع انفارمیشن آفیسر وریندر سنگھ رانا نے بتایا کہ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک شخص نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چھ دیگر افراد کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی پابو اسپتال لے جایا گیا، جہاں نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وجے کمار جوگڈنڈے کے حکم پر ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مسٹر رانا نے بتایا کہ گاؤں ڈوبری سے پیر کی شام ایک بارات میں آئے لوگوں کی گاڑی واپس لوٹ رہی تھی۔ گاڑی میں کل 12 افراد سوار تھے۔ جس میں 6 افراد جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے مہلوکین کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شدید طور سے زخمی کنچن، دیا اور وریندر سنگھ کوہائر سینٹر ایمس رشیکیش ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگر زخمی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Four Of A Family Injured In Poonch Accident: پونچھ حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت دو حقیقی بھائیوں انکت کمار (25) اور حیات سنگھ (37)، مہربان سنگھ (42) اس کے علاوہ ایک ہی خاندان کی تین لڑکیوں درشتی (5)، امبیکا (18) اور مونیکا (20) کے طورپر ہوئی ہے۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.