ETV Bharat / bharat

دہلی پولیس اسپیشل سیل نے سیمی کارکن کو گرفتار کیا - دہلی پولیس

دہلی پولیس اسپیشل سیل نے سیمی کے سرگرم رکن عبداللہ کو ذاکر نگر کے علاقے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ 19 برسوں سے مفرور تھا اور اسپیشل سیل اس کی تلاش میں سرگرم تھا۔

SIMI member Abdullah Danish arrested in delhi

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:05 PM IST

دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود سنگھ کُشواہا نے بتایا کہ اے سی پی اتر سنگھ کی قیادت میں انسپکٹر شیو کمار اور کرم ویر سنگھ کی ٹیم عبد اللہ دانش کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

گزشتہ روز (5 دسمبر )کو اطلاع ملی تھی کہ سیمی کارکن عبداللہ، ذاکر نگر علاقے میں آنے والا ہے جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

عبد اللہ کی تلاش میں اسپیشل سیل کی متعدد ٹیمیں کئی برسوں سے مسلسل معلومات اکٹھا کر رہی تھیں۔

ڈی سی پی پرمود سنگھ کُشواہا نے بتایا کہ 27 ستمبر 2001 کو حکومت ہند کی جانب سے سیمی پر پابندی عائد کرنے کے بعد سیمی عہدیدار جامعہ نگر میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے جہاں دہلی پولیس کے چھاپے کے دوران متعدد سیمی کارکن پکڑے گئے تھے۔ چھاپے کے دوران پولیس کو کچھ قابل اعتراض سامان بھی ملے تھے۔

پرمود کُشواہا نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبد اللہ دانش سیمی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے نوجوان کو دھوکہ دے کر انہیں تنظیم میں بھرتی کرایا تھا۔

تنظیم میں عبداللہ کی سرگرمی دیکھ کر انہیں سیمی کے ہیڈ کوارٹر ذاکر نگر میں ایک کمرہ دیا گیا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ رہتا تھا۔ سال 2001 میں پولیس چھاپے کے دوران وہ اپنے بہت سے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.