ETV Bharat / bharat

Death Threat to Sidhu Moosewala's Parents سدھو موسے والا کے والدین کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی - سدھو موسے والا کے والدین کو ایک بار پھر ای میل

مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کو ایک بار پھر ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس میں ملزمان نے انہیں 25 اپریل تک جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میل میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا ذکر کیا گیا ہے۔

سدھو موسے والا کے والدین کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 4:13 PM IST

چنڈی گڑھ: مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کو ایک بار پھر ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس میں ملزمان نے انہیں 25 اپریل تک جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میل میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا ذکر کیا گیا ہے۔ موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے پہلے ہی اس دھمکی کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دھمکی آمیز میل جودھ پور کے ایک 14 سالہ بچے نے بھیجی تھی۔ یہ اس وقت معلوم ہوا جب پولس نے اس جگہ پر چھاپہ مارا، جہاں سے میل کیا گیا تھا۔ بچے کو اب حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ بچے کو یہ دھمکی آمیز میل بھیجنے کی ہدایت کس نے دی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موسے والا کے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہوں۔

اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں اسی طرح جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ پچھلے سال ستمبر میں مانسا پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت مہیپال کے نام سے کی گئی تھی۔ یہ شخص جودھ پور کا رہنے والا ہے۔ اس کو دھمکی آمیز میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے انسٹاگرام کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی صرف اس لیے بھیجی تھی کہ اسے اے جے لارنس بشنوئی کے نام سے ایک پیج پر اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو بڑھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Sidhu Musewala murder case: سدھو موسے والا قتل معاملہ، ملزمین کا پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل

وہیں حالیہ معاملے میں بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی گورو تورا نے کہا کہ ملزم سے دو موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں اور دہلی پولیس کے ساتھ مل کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ پنجابی گلوکار کو گزشتہ سال 29 مئی کو پنجاب کے مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ واقعہ سے ایک دن قبل ہی پولیس نے ان کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔ گلوکار نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل دسمبر 2021 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.