ETV Bharat / bharat

Karnataka Politics سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ، شیوکمار ہوں گے نائب وزیر اعلیٰ - کانگریس لیڈر سدارامیا

کرناٹک میں وزیر اعلی کے عہدے کے اعلان کے بعد کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہا کہ ہم ریاست کو ایک شفاف اور بدعنوانی سے پاک حکومت دیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 2:48 PM IST

نئی دہلی: تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو اپنے بڑے لیڈر سدارمیا کو کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔ پارٹی نے یہ اعلان کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے سرکردہ لیڈروں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اور سابق وزرائے اعلیٰ سدارمیا اور شیوکمار کے ساتھ کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا۔ سدارمیا ورنا اسمبلی حلقہ سے فتح یاب ہوئ ، جبکہ شیوکمار کنکا پورہ سیٹ سے جیتے ہیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے کہا ’’کانگریس صدر نے وسیع غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلی ہوں گے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو ہوگی۔

وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کا ایک گروپ بھی حلف لے گا۔ جنوبی ریاست کے دونوں لیڈروں کے سر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کا سہرا باندھتے ہوئے انہوں نے کہا 'دونوں لیڈر کرناٹک میں کانگریس کا بڑااثاثہ ہیں۔ کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے۔ ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں آمریت پر نہیں۔ میں کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ الیکشن امیر بمقابلہ غریب تھا۔' ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کرناٹک کے کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کرناٹک میں ایک شفاف حکومت فراہم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔دریں اثنا، کھڑگے نے ٹویٹ کیا ’’ٹیم کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی ترقی، بہبود اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہے۔' کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران 6.5 کروڑ کنڑ لوگوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق پارٹی پانچ گارنٹیوں پر عمل درآمد کرے گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 رکنی اسمبلی میں 135 نشستیں حاصل کیں جب کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی 65 نشستوں پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Political Life of Siddaramaiah سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب، جانیں ان کا سیاسی سفر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.