ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Survey: گیان واپی مسجد کیمپس کی ویڈیو گرافی مکمل - گیان واپی مسجد تنازع

گیان واپی مسجد کیمپس کی ویڈیو گرافی سروے کے سلسلے میں کمیشن کی کارروائی 16 مئی بروز پیر کی صبح 8 بجے سے شروع ہوئی تھی، اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم مدعی، وکیل کمشنر اور دیگر کے ساتھ گیان واپی کمپلیکس میں موجود ہیں۔ Gyanvapi Survey to Resume on Day 3rd

گیان واپی مسجد کمپلیکس کی ویڈیو گرافی آج تیسرے دن جاری

author img

By

Published : May 16, 2022, 9:31 AM IST

Updated : May 16, 2022, 12:31 PM IST

بنارس: گیان واپی مسجد معاملہ میں کمیشن کی کارروائی 16 مئی بروز پیر کو مکمل کر لی گئی ہے۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی کارروائی کے تحت مسجد کے احاطے کا آج دوبارہ 2 گھنٹے تک سروے کیا گیا۔ 14 اور 15 مئی کے بعد آج تیسرے روز سروے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ وارانسی کورٹ نے 17 مئی تک سروے مکمل کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ Shringar Gauri Gyanvapi Masjid Survey

مدعی، مدعا علیہ اور وکیل کمشنر سمیت وکلاء کے علاوہ کل 52 لوگ اندر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سروے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں آخری روز کارروائی مکمل کرنے کے بعد 17 مئی کو ویڈیو شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔ وشو ویدک ہندو مہاسنگھ کے سربراہ ڈاکٹر ہری شنکر جین کے مطابق جنہوں نے شرنگر گوری کیس میں مقدمہ دائر کیا، اتوار کو دوسرے دن کی کارروائی میں توقع سے زیادہ اچھی چیزیں سامنے آئیں اور ہندو فریق کا کیس مضبوط ہوا ہے۔ جب کہ مسلم فریق کا ماننا ہے کہ ہندو مذہب کے مطابق اندر سے کوئی بھی ٹھوس چیز برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

Last Updated : May 16, 2022, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.