کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع میں انکولہ کے نزدیک ایک کار حادثے میں زخمی مرکزی ریاستی وزیر اور آیوش کے وزیر (آزادانہ چارج) شری پد نائک کی حالت مستحکم ہے۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پد نائک کے چل رہے علاج کی جانکاری لینے منگل کو یہاں پہچیں گے۔
گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت نے صحافیو کو بتایا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے رابطے میں ہیں اور پد نائک کو کہیں اور لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پرمود ساونت نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’ شری پد نائک کی حالت ابھی مستحکم ہے اور گوا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے‘۔
انہوں نے پد نائک کی اہلیہ وجیہ نائک اور ڈاکٹر دیپک دھومے کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں مرکزی وزیر شری پد نائک کی اہلیہ وجیہ نائک کے انتقال کی خبر سن کر ساکت ہوں۔ ایشور ان کے کنبے کو اس بڑے رنج کو برداشت کرنے کی ہمت دے‘‘۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’پد دیپک کے کنبے کے تئیں میری دلی خراج عقیدت‘‘۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع میں انکولہ کے نزدیک پیر کے روز ایک کار حادثے میں پد نائک سنگین طور پر زخمی اور ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔
(یو این آئی)
شری پد نائک کی حالت مستحکم
نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پد نائک کے علاج کی جانکاری لینے منگل کو گوا پہچیں گے۔