ETV Bharat / bharat

Tokyo Paralympics: طلائی کے بعد اوانی لیکھرا کے نام ایک اور تمغہ، وزیراعظم نے مبارکباد دی - پیرا شوٹر اوانی لیکھرا

بھارت کی اوانی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جے پور سے تعلق رکھنے والی اس پیرا شوٹر نے پیرالمپکس میں پہلے ہی طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اب کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم سمیت مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر اور مرکزی وزیر قانون کیرن رجیجو نے بھی ٹویٹ کرکے اوانی لیکھرا کی تعریف کی۔

Shooter Avani Lekhara wins Bronze in Women's 50m Rifle 3 Positions SH1 Final
طلائی کے بعد اوانی لیکھرا کے نام ایک اور تمغہ
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 1:27 PM IST

بھارت کی پیرا شوٹر اوانی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ وَن ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس پیرالمپکس میں اوانی کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوانی لیکھرا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل SH1 کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اوانی کے تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی بھارت نے ٹوکیوپیرالمپکس میں اب تک 12 تمغے جیت چکا ہے۔

پیرا شوٹر اوانی لیکھرا 445.9 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، وہیں اس ایونٹ کا طلائی تمغہ چین کے کلپنگ ژانگ کے نام رہا جس نے 457.9 اسکور کیا جبکہ جرمنی کی نتاشا ہل ٹراپ نے 457.1 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ لانے پر بھارتی شوٹر اوانی لیکھرا کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’ٹوکیوپیرالمپکس میں لیکھرا کی شاندار کارکردگی سے خوشی محسوس ہوئی۔ انہیں کانسی کا تمغہ ملنے پر مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کے لیے دعا گو ہیں۔

courtsy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وہیں، مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر اور مرکزی وزیر قانون و انصاف کیرن رجیجو نے بھی ٹویٹ کرکے اوانی لیکھرا کی تعریف کی۔

رجیجو نے ٹویٹ کیا "ایک قابل فخر لمحہ، اوانی لیکھرا نے اپنا شاندار دوسرا تمغہ جیت لیا۔ اس نے خواتین کی 50 میٹر رائفل 3P SH1 میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کے لیے ایک تاریخ رقم کی۔"

courtsy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

اوانی نے پیر کو سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ 19 سالہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔

ٹوکیو پیرالمپکس: پروین کمار کو سلور میڈل، وزیراعظم نے مبارکباد دی

آج بھارت کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اوانی سے پہلے پروین کمار نے مردوں کی ہائی جمپ ٹی 64 ایونٹ میں ملک کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ بھارت نے ٹوکیو پیرالمپکس میں اب تک دو سونے ، چھ چاندی اور چار کانسی سمیت مجموعی طور پر 12 تمغے جیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.