ETV Bharat / bharat

اعظم خان کو 'پی ایس پی' میں شامل ہونے کی پیشکش - اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کو پی ایس پی کی رکنیت حاصل کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اعظم خان کو 'پی ایس پی' میں شامل ہونے کی پیشکش

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 11:05 PM IST

اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پوری ریاست میں رتھ یاترا کے دوران بدھ کو رامپور پہنچے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ 'اعظم خان کے لئے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ مالی بے ضابطگیوں سے جڑے مختلف معاملات میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہے اعظم خان ان دنوں جیل میں ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ سیاسی ٹکراؤ کے بعد اپنی نئی پارٹی بنانے والے شیوپال سنگھ نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد نہ ہونے کی صورت میں سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کرچکے ہیں'۔

پی ایس پی کے انتخابی رتھ یاترا کے ساتھ رامپور پہنچنے پر یادو نے کہا کہ 'اعظم خان اگر پی ایس پی میں شامل ہوں گے تو ہم ان کے استقبال کو تیار ہیں'۔ اعظم کے شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'آپ بات کر کے بتا دیجئے اگر ہو تیار ہیں تو ہم تیار ہیں'۔

مزید پڑھیں: سلطان پور: شرپسندوں نے مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا

یادو نے کہا کہ 'اعظم خان کے ساتھ حکومت بدلے کے جذبے کے ساتھ کاروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں سچ بولنے والوں کے اوپر کارروائی کی جارہی ہے۔ انہیں جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہوں نے اپیل کی کہ سبھی چھوٹی پارٹیاں مل کر ساتھ چلیں تاکہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومتوں کو شکست دی جاسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.