ETV Bharat / bharat

Karnataka Politics شیوکمار کے دہلی پہنچتے ہی کانگریس میں بڑی ہلچل - شیوکمار جیسے ہی دہلی پہنچے

شیوکمار جیسے ہی دہلی پہنچے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس مسئلہ پر بات چیت کرنے ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پہنچے۔ سمجھا جاتا ہے کہ شیوکمار دونوں لیڈروں کے ساتھ صدر کی رہائش گاہ پر بات چیت کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 6:54 PM IST

نئی دہلی: کرناٹک کانگریس کے صدر اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ڈی کے شیوکمار کی منگل کو یہاں آمد کے ساتھ ہی وزیر اعلی کے انتخاب پر پارٹی میں ہلچل تیز ہو گئی۔ شیو کمار کو پارٹی قیادت نے پیر کو بات چیت کے لیے دہلی بلایا تھا لیکن وہ خرابی صحت کی وجہ سے نہیں آئے۔ ہائی کمان کے حکم پر وزیر اعلیٰ کے عہدے کے دوسرے دعویدار سدارامیا کل ہی یہاں آئے تھے اور اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈروں سے بھی بات کر رہے ہیں۔
ڈی کے شیوکمار جیسے ہی دہلی پہنچے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس مسئلہ پر بات چیت کرنے پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پہنچے۔ سمجھا جاتا ہے کہ شیوکمار دونوں لیڈروں کے ساتھ صدر کی رہائش گاہ پر بات چیت کریں گے۔دہلی روانہ ہونے سے پہلے کرناٹک کانگریس کے صدر نے بنگلورو میں کہا کہ پارٹی کے سامنے چیلنج عام انتخابات میں کرناٹک سے 20 لوک سبھا سیٹیں جیتنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک کانگریس متحد ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔

دریں اثناء کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ لیجسلیچر پارٹی کے انتخابات کے سلسلے میں نومنتخب اراکین اسمبلی سے رائے لینے بنگلور گئی مرکزی مبصرین کی ٹیم نے اپنی رپورٹ ہائی کمان کو سونپ دی ہے اور اس کی بنیاد پر نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے اتوار کو پارٹی صدر کو نیا لیڈر منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress to choose Karnataka CM today کانگریس آج کرناٹک کے وزیر اعلی کا انتخاب کرے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.