ETV Bharat / bharat

Shiv Sena Protest Against ED: اورنگ آباد میں سنجے راوت کی گرفتاری کے خلاف شوسینا کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 4:42 PM IST

اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک پر شیو سینا نے ای ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ای ڈی پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ Shiv Sena Protest Against ED

اورنگ آباد میں سنجے راوت کی گرفتاری کے خلاف شوسینا کا احتجاج

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں شیو سینا نے سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے گرفتاری کو لے کر احتجاج کیا۔ اس دوران شیوسینا نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسی بی جے پی حکومت کے اشاروں پر کام کر رہی ہے، اگر ملک میں اسی طرح چلتا رہا تو آنے والے وقت میں عوام راستے پر اتر آئے گی اور مرکزی حکومت کو اس کی جگہ دکھا دے گی۔

احتجاج کے دوران شیوسینا کے سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھرے نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی بی جے پی کے کہنے پر کام کر رہی ہے لیکن شیو سینا اور ادھو ٹھاکرے ای ڈی سے ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ سڑکوں پر اتر کر ای ڈی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کو اس بات کی جانچ کرنی چاہئے کہ گوہاٹی میں شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کے قیام کے دوران جو کروڑوں کی رقم خرچ ہوئی تھی، وہ کہاں سے آئی تھی؟ ای ڈی کو اس کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہئے، ورنہ شیو سینا ای ڈی کے خلاف عدالت جائے گی۔ Former Member of Parliament Chandrakant Khaire on ED

واضح رہے کہ پاترا چال زمین بدعنوانی معاملے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقریباً 16 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد انہیں آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اتوار کی صبح شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کے گھر پہنچی تھی اور 9 گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ای ڈی پاترا چال گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران سنجے راؤت کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کی وجہ سے رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ سنجے راؤت کے حامیوں کی نعرے بازی کے درمیان ای ڈی کی ٹیم ان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے نکل گئی۔ سنجے راؤت کے خلاف 1034 کروڑ روپے کے پاترا چال بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.