شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح سے قبل احتجاج کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہےجس میں پوچھا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹیپو سلطان کی تعریف کی ہے ۔تو کیا اب بی جے پی اُن سے استعفیٰ مانگے گی جس طرح سے ممبئی میں بی جے پی نے ٹیپو سلطان کے نام پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔Sanjay Rawat's statement in Tipu Sultan case
شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ٹیپو سلطان تنازع پر کہا کہ صدر رام ناتھ کووند نے کرناٹک جا کر ٹیپو سلطان کی تعریف کی ہے اُنہونے کہا کہ کہ وہ مجاہد آزادی تھے جنگ آزادی میں اُنکا اہم رول تھا ۔
تو کیا آپ بھی صدر جمہوریہ سے استعفیٰ مانگیں گے؟ بی جے پی کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے، یہ کیا ڈرامہ ہے؟
مزید پڑھیں:Uddhav Thackeray On Bal Thackeray's Birth Anniversary: 'بی جے پی کے ساتھ ہم نے 25 سال برباد کیا'
واضح رہے کہ ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب اسپورٹس کملیکس کو لیکر بی جے پی اور بجرنگ دل کے 500 کارکنان نے مظاہرہ کیا تھا ۔۔جس کے بعد سیاست تیز ہوگئی تھی ۔۔
حالانکہ وزیر نگراں اسلام شیخ نے کہا تھا کہ ٹیپو سلطان نام کو یہ تجویز بی جے پی کی ہی تھی۔۔