مہاراشٹر: سیاسی بحران اب بھی جاری ہے، مہاراشٹر میں سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ پارٹی ابھی بھی مضبوط ہے اور باغی ایم ایل ایز بالا صاحب ٹھاکرے کے سچے 'بھکت' نہیں ہیں۔ میں بالا صاحب کی حمایت کرتا ہوں، اس طرح کے بیان سے یہ ثابت نہیں ہوگا کہ آپ بالا صاحب کے سچے وفادار ہو۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اراکین اسمبلی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خوف سے باغی ہو گئے ہیں۔
-
MLAs should not communicate from Guwahati, they should come back to Mumbai and discuss all this with CM. We are ready to consider exiting out of MVA if this is the will of all MLAs, but for that, they have to come here & discuss it with the CM: Shiv Sena leader Sanjay Raut pic.twitter.com/295dmSFsjy
— ANI (@ANI) June 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">MLAs should not communicate from Guwahati, they should come back to Mumbai and discuss all this with CM. We are ready to consider exiting out of MVA if this is the will of all MLAs, but for that, they have to come here & discuss it with the CM: Shiv Sena leader Sanjay Raut pic.twitter.com/295dmSFsjy
— ANI (@ANI) June 23, 2022MLAs should not communicate from Guwahati, they should come back to Mumbai and discuss all this with CM. We are ready to consider exiting out of MVA if this is the will of all MLAs, but for that, they have to come here & discuss it with the CM: Shiv Sena leader Sanjay Raut pic.twitter.com/295dmSFsjy
— ANI (@ANI) June 23, 2022
شیوسینا رہنما سنجے راوت نے کہا کہ باغی اراکین کو گوہاٹی سے بات نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہ یہاں ممبئی آکر وزیراعلی سے بات کریں، اگر یہ تمام ایم ایل اے کی مرضی ہے تو ہم مہا وکاس اگھاڑی سے باہر نکلنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں یہاں آکر وزیر اعلیٰ سے بات کرنی ہوگی۔ سنجے راوت نے کہا کہ 'میں کسی خیمے کی بات نہیں کروں گا، میں اپنی پارٹی کی بات کروں گا، ہماری پارٹی آج بھی مضبوط ہے تقریباً 20 اراکین اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں، جب وہ ممبئ آئیں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا، جلد ہی خلاصہ ہوجائے گا کہ کن حالات میں ان اراکین نے ہم پر دباؤ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 17 تا 18 اراکین کو بی جے پی نے پکڑ رکھا ہے، بی جے پی حکومت کی ریاستوں میں انہیں زبردستی رکھا گیا ہے، دریں اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جمعرات کو مہاراشٹر میں حکمران مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت میں سیاسی عدم استحکام کے درمیان پارٹی میٹنگ کی۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں مہاراشٹر کے کل 42 اراکین موجود ہیں، اس میں شیوسینا کے 34 اور 8 آزاد اراکین شامل ہیں، جمعرات کو گوہاٹی میں شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے کی قیادت میں باغی ایم ایل اے کے گروپ میں سات مزید ایم ایل ایز شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: Uddhav Thackeray Slams Eknath Shinde: میرا ایک بھی ایم ایل اے کہہ دے تو میں استعفیٰ دے دوں گا، ادھو ٹھاکرے