ETV Bharat / bharat

Rain-hit Farmers in Maharashtra شندے نے بے موسم بارش سے متاثرکسانوں کی مدد کرنے کا یقین دلایا - شندے نے کسانوں کی مدد کرنے کا یقین دلایا

حال ہی میں پورے مہاراشٹر میں بے موسم بارش سے فصل کے نقصان کا پنچ نامہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں یقین دلایا کہ انہوں نے ماضی میں قواعد وضوابط بناکر کسانوں کی مدد کی اور آج بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔

شندے نے بے موسم بارش سے متاثرکسانوں کی مدد کرنے کا یقین دلایا

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:21 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعرات کو اسمبلی میں یقین دلایا کہ انہوں نے ماضی میں قواعد وضوابط بناکر کسانوں کی مدد کی اور آج بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں پورے مہاراشٹر میں بے موسم بارش سے فصل کے نقصان کا پنچ نامہ کیا جا رہا ہے۔ شندے نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ ناندیڑ، ناسک کے ضلع کلکٹروں سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں اس سلسلے میں ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ حزب اختلاف کے لیڈر اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اجیت پوار نے بے موسم بارش کی وجہ سے تباہ فصل کے معاملے پر اٹھائے گئے سوال کا جواب شندے دے رہے تھے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں بے موسم بارش سے ہوئے نقصان کے معاملے میں میں نے کل ناندیڑ اور ناسک کے ضلع کلکٹر وں سے بات چیت کی ہے، انہیں فورا نقصان کا پنچ نامہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے مطابق آج اردھا پور اور مدکھیڑ تالوکوں کی ان کی موجودگی میں پنچ نامہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناندیڑ اور ناسک کے ضلع کلکٹروں کی موجودگی میں تباہ شدہ علاقے کی فصلوں کا پنچ نامہ کیا جا رہا ہے۔ شندے نے کہا کہ کسانوں کے فصل نقصان کی رپورٹ جلد ہی حکومت کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیز بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان کا پنچ نامہ تقریبا پورا ہو چکا ہے، جن علاقوں میں جمعرات سے بارش ہو رہی ہے، وہاں بھی پنچ نامہ شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Crop ruined Due to Unseasonal Rain: بے موسم برسات سے ربیع کی فصل برباد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.