ETV Bharat / bharat

اداکارہ شلپا شیٹی نے 29 میڈیا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا - با لی ووڈ اکارہ شلپا شیٹی

با لی ووڈ اکارہ شلپا شیٹی نے ایک فحش ویڈیو معاملے میں 'جھوٹی رپورٹنگ اور امیج کو خراب کرنے' کے الزام میں 29 میڈیا اہلکاروں اورمیڈیا ہاؤسز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ کیس کی سماعت آج ہونی ہے۔

شلپا شیٹی
شلپا شیٹی
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 7:14 AM IST

فحش ویڈیو بنانے کے الزام میں اداکارہ کے خاوند راج کندرا گو گرفتار کیا گیا تھا۔

شلپا شیٹی کے خاوند اور معروف کاروباری راج کندرا کو حال ہی میں فحش ویڈیو بنانے کے معاملے میں سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔

ممبئی کی ایسپلاناڈ کورٹ نے بدھ کے روز اس کیس میں راج کندرا اور ریان تھورپے کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ منگل کو ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ممبئی کرائم برانچ نے منگل کو کہا کہ اداکارہ شلپا شیٹی کو ابھی تک فحش ویڈیو کے ریکیٹ کیس میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔ اس کیس میں ان کے شوہر راج کندرا ہی کلیدی ہیں۔

مزید پڑھیں: راج کندرا اور فحاشی کیس سے متعلق اداکارہ شیرلین چوپڑا کا بیان

حکام کے مطابق اس کیس میں ملوث افراد کے تمام اکاؤنٹس میں ہونے والی لین دین کی تحقیقات کے لئے فرانزک آڈیٹرز کو مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.