ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل سپریم کونسل نے ہفتہ کو ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کو نیا صدر منتخب کیا۔ Crown Prince Sheikh Mohammed bin Zayed۔ وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئے صدر کو مبارکباد دی۔ صدارتی امور کی وزارت نے کہا کہ مسٹر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کا جمعہ کو انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 3 نومبر 2004 سے ملک کے صدر تھے۔ ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی صدارتی امور کی وزارت نے ملک میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام وزارتوں اور نجی شعبوں میں تین دنوں تک کام کاج بند رہیں گے۔ Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan Elected as UAE President
قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زائد النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں النہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے ملک کے صدر کی موت کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر زائد النہیان 2014 سے شدید علیل تھے۔ مسٹر زائد النہیان کو جمعہ کے روز مسلم رسم و رواج کے مطابق سپرد خاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
زائد النہیان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جو ملک کی تمام مساجد، گھروں اور دوسرے مقامات پر غروب آفتاب کے بعد غائبانہ طور پر بھی پڑھی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبرستان میں ہونے والی دعائیہ مجلس میں حکمران النہیان کے ارکان، مسٹر زائد النہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہنما کی تدفین میں مدد کی۔
یو این آئی/ اسپوتنک