ETV Bharat / bharat

مودی کے حق میں شتروگھن کا ٹویٹ، بی جے پی میں واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

شتروگھن سنہا نے اتوار کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ دنیا میں ناخوش افراد کی 4 قسمیں ہیں۔ پہلا اپنے غموں سے ناخوش ہے، دوسرا دوسروں کی تکلیف سے ناخوش ہے، تیسرا دوسروں کی خوشی سے ناخوش ہے اور چوتھا نیا ویرینٹ بغیر بات کے خواہ مخواہ مودی سے ناخوش۔

shatrughan sinha tweet on new variant of covid
مودی کے حق میں شتروگھن کا ٹویٹ
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:33 AM IST

سابق ​​مرکزی وزیر شتروگھن سنہا، جو کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ رہنماؤں میں شامل تھے، نے مودی سے خواہ مخواہ دکھی رہنے والوں کو دنیا کے دکھوں کا نیا ویرینٹ بتاکر سیاسی حرارت میں اضافہ کردیا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شتروگھن سنہا نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ دنیا میں ناخوش افراد کی 4 قسمیں ہیں۔ پہلا، ایک اپنے غموں سے ناخوش ہے، دوسرا، دوسروں کی تکلیف سے ناخوش ہے، تیسرا دوسروں کی خوشی سے ناخوش ہے اور چوتھا نیا ویرینٹ، بغیر بات کے خواہ مخواہ مودی سے دکھی۔‘‘

پٹنہ صاحب سے دو مرتبہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہے شتروگھن سنہا نے بی جے پی کو چھوڑ کر 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ کانگریس نے انہیں پٹنہ صاحب سے میدان میں اتارا تھا لیکن وہ بی جے پی کے روی شنکر پرساد سے الیکشن ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی شتروگھن سنہا سے خصوصی گفتگو

شتروگھن سنہا کے ٹویٹ کی آخری لائن وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔ بہت سارے لوگ سوشل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے ٹویٹ کر رہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ شتروگھن سنہا گھر واپسی (بی جے پی میں واپسی) کی تیاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.