ETV Bharat / bharat

پٹنہ: نومنتخب امیر شریعت کے ہاتھوں شارب ضیاء رحمانی کی کتاب کا اجراء

تحقیقی خدمات سے نئے زاویوں کے ساتھ سوچنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ بزرگوں کی تعلیمی پالیسیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوط اور منضبط اقدامات کئے جاسکتے ہیں، اس طرح کا اظہار نومنتخب امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے مولانا محمد شارب ضیاء رحمانی کی اہم تحقیقی کتاب " حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور تعلیمی اصلاحات" کے اجراء کے موقع پر کیا۔

Sharib Zia Rahmani's book released by newly elected Ameer Shariat
نومنتخب امیر شریعت کے ہاتھوں شارب ضیاء رحمانی کی کتاب کا اجراء
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 1:21 PM IST

معروف مضمون نگار مولانا محمد شارب ضیاء رحمانی کی اہم تحقیقی کتاب " حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور تعلیمی اصلاحات" کا اجراء امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نومنتخب امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی اور قاضی شریعت مولانا انظار عالم قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے تحقیقی علمی کام کو سراہتے ہوئے شارب ضیاء رحمانی کو مبارکباد پیش کی. امیر شریعت نے کہا کہ بزرگوں کی تعلیمی پالیسیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوط اور منضبط اقدامات کئے جاسکتے ہیں، اس طرح کی تحقیقی خدمت سے نئے زاویے کے ساتھ سوچنے کا موقع ملے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ مناسب وقت پر درست علمی اقدام لیے یہ کتاب نہایت مفید ہے، میں نے کتاب کو پڑھا ہے، بڑی محنت سے شارب ضیاء رحمانی نے کام کی چیزیں جمع کردی ہیں۔

اجراء کی تقریب میں قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی، مفتی ریاض قاسمی، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد، رحمانی تھرٹی کے ڈائریکٹر فہد رحمانی، حافظ امتیاز رحمانی، فضل رحماں رحمانی سمیت بڑی تعداد میں علماء و دانشوران موجود تھے۔

قاضی شریعت مولانا قاضی انظار عالم قاسمی نے کہا کہ شارب ضیاء رحمانی تحقیق کا اچھا ذوق رکھتے ہیں، مذکورہ تخلیق اسی کا مظہر ہے، کتاب میں مولانا علی مونگیری کی تعلیمی پالیسی کی انفرادیت پر بحث کرتے ہوئے ان کی تعلیمی فکر کی توسیع، حضرت مولانا منت اللہ رحمانی اور حضرت مولانا ولی رحمانی رحمہ اللہ کے یہاں دکھائی ہے اور ان کے عملی اقدامات اور اہم نظریات پر جامع گفتگو کی ہے. اس موقع پر صاحب کتاب شارب ضیاء رحمانی نے بھی کتاب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.