شیئر بازار میں آج بھاری اتھل پتھل کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 913685.66 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ Stock market crashes
روس کے یوکرین پر حملے کے خدشے کے پیش نظرعالمی منڈی میں گراوٹ سے حوصلہ شکنی کے شکار سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت نے آج مقامی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ چوطرفہ فروخت کے باعث بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 58 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر کر 57,491.51پوائنٹس پر آگیا، جو دو ماہ کے بعد 1545.67 پوائنٹس کی ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے اس بھونچال میں سرمایہ کاروں کے 913685.66 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے آخری دن جمعہ کو کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2,69,65,801.54 لاکھ کروڑ روپے تھی، جو آج گھٹ کر 2,60,52,115.88 لاکھ کروڑ روپے پر آ گئی۔
- مزید پڑھیں:Stock Market: اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 3700 پوائنٹس گر چکی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔
یو این آئی