ETV Bharat / bharat

Azeem Mmansoori Wedding ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری اپنی دولہن کے ساتھ گھر پہنچے - عظیم منصوری کی شادی بشریٰ کے ساتھ ہوئی

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ میں ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی شادی کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ وہ ہاپوڑ سے تین فٹ کی دلہن کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جہاں لوگ انہیں شادی کی مبارک آباد دے رہے ہیں۔ Azeem Mmansoori Wedding

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر واپس آگئے

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:48 AM IST

شاملی: شاملی ضلع کے کیرانہ کے رہنے والے ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی شادی کی خواہش پوری ہوگئی۔ انہوں نے ہاپوڑ کی تین فٹ لمبی بشریٰ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔ عظیم منصوری کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان شادی کے بعد بہت خوش ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سب سے پہلے خانہ کعبہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو ہمیشہ خوش رکھیں گے۔ دراصل کیرانہ کے محلہ جوڑوا کواں کے رہنے والے عظیم منصوری کی شادی میں ان کا ڈھائی فٹ کا قد رکاوٹیں پیدا کر رہا تھا۔ عظیم منصوری سال 2019 سے شادی کی درخواست پر کئی بار تھانوں کے چکر بھی لگا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آنے کے بعد ان کا رشتہ اپریل 2021 میں ہاپوڑ کے محلہ مجید پورہ کی رہائشی بشریٰ سے طے پایا اور گزشتہ کل عظیم منصوری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ اس حوالے سے اہلخانہ میں کافی جوش اور خوشی پائی جارہی ہے۔Azim Mansoori reached home with bride

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر واپس آگئے

مزید پڑھیں:۔ Azim Mansoori Became Groom ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عظیم منصوری اپنی شادی کی خواہ کی تکمیل پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گاڑی کو پھولوں سے سجایا۔ اس کے علاوہ شاندار شیروانی بھی پہن رکھی تھی۔ عظیم منصوری کی کار میں ان کے چھوٹے بھائی محمد فہیم منصوری اور بہنوئی آصف منصوری شامل تھے۔ عظیم منصوری بدھ کو بارات لیکر ہاپوڑ کے لیے روانہ پہنچے جہاں انہوں نے بشریٰ کے ساتھ نکاح کیا۔ شادی کی تقریب مکمل کرنے کے بعد رات دیر گئے عظیم اپنی دلہن کے ساتھ کیرانہ واپس آگئے۔ جمعرات کو عظیم منصوری کی رہائش گاہ پر آس پاس رہنے والی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاہم عظیم کی بیوی کے قریب کسی مرد کو داخلہ نہیں دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے عظیم کی شادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر عظیم منصوری نے مہمانوں، مداحوں اور اہل خانہ کو گلے مل کر خوش آمدید کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.