ETV Bharat / bharat

Shahnawaz Pradhan Passed Away ویب سیریز 'مرزا پور' سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز پردھان کا انتقال - مرزا پور سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز

اداکار شاہنواز پردھان نے ٹی وی شوز کے ساتھ بالی ووڈ فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ آئیے جانتے ہیں اداکار شاہنواز پردھان کا کیریئر کا سفر کیسا رہا؟

ویب سیریز 'مرزا پور' سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز پردھان

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:37 PM IST

نئی دہلی: ویب سیریز 'مرزا پور' سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز پردھان نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائے گی۔ جمعہ کو اداکار شاہنواز ممبئی میں ایک تقریب میں تھے، اسی دوران انہیں سینے میں شدید درد محسوس ہوا، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے۔ وہاں موجود لوگوں کی مدد سے انہیں جلد ہی ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران شاہنواز کی موت ہو گئی۔ شاہنواز کا کیریئر بھی بہت دلچسپ رہا ہے۔

ویب سیریز 'مرزا پور' سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز پردھان
ویب سیریز 'مرزا پور' سے شہرت پانے والے اداکار شاہنواز پردھان

مشہور فنکار شاہنواز پردھان 6 دسمبر 1963 کو راج کھریار، ریاست اڈیشہ کے نواپڈا ضلع میں پیدا ہوئے۔ جب شاہنواز تقریباً 7 سال کے تھے، تبھی ان کا خاندان چھتیس گڑھ ریاست کے دارالحکومت رائے پور میں رہنے لگا۔ شاہنواز پردھان نے اپنی اسکولنگ گورنمنٹ ہائی اسکول، رائے پور سے کی اور روی شنکر یونیورسٹی، رائے پور سے گریجویشن کیا۔ شاہنواز اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ انہیں بچپن سے ہی پڑھنے اور سیر و تفریح ​​کا شوق تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں کب قدم رکھا۔

مرزا پور ویب سیریز میں مشہور کردار 'گڈو بھیا' کا کردار اداکار علی فضل نے نبھایا تھا۔ اس ویب سیریز میں شاہنواز پردھان 'گڈو بھیا' کے سسر کے کردار میں نظر آئے۔ یہیں سے شاہنواز مشہور ہوئے۔ شاہنواز نے مرزا پور 1 اور 2 میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'مڈ ڈے میل' میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ اس کے بعد شاہنواز جلد ہی مرزا پور 3 میں بھی نظر آئیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں اس کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Actor Javed Khan Amrohi Dies: لگان فلم کے اداکار جاوید خان انتقال کرگئے

مشہور اداکار شاہنواز پردھان نے پہلی بار ساتویں کلاس میں اسٹیج پر پرفارم کیا۔ اس کے بعد ان کی اداکاری میں دلچسپی بڑھنے لگی۔ انہوں نے اپنے کالج کے زمانے میں کچھ تھیٹر گروپوں میں شامل ہو کر پلے شروع کیا۔ سنہ 1984 میں تھیٹر کے مشہور اداکار حبیب تنویر شاہنواز کے کالج میں بطور مہمان پروفیسر آئے۔ حبیب نے کالج کے کچھ طلباء کو ایک ڈرامے کے لیے شارٹ لسٹ کیا۔ جس میں شاہنواز کا نام بھی تھا۔ اسی دوران جب یہ ڈرامہ ختم ہوا تو حبیب نے شاہنواز کو اپنے تھیٹر گروپ ’نیا تھیٹر‘ میں شامل کرلیا۔ شاہنواز پردھان 5 سال تک ان کے تھیٹر گروپ کا حصہ بنے۔ اسی عرصے کے دوران پردھان نے کئی ڈرامے کیے جن میں 'چرنداس چور'، 'لالا شہرت رائے'، 'ہرما کی امر کہانی' اور 'مٹی کی گاڑی' شامل ہیں۔ اس کے بعد شاہنواز اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے 1991 میں ممبئی چلے گئے۔ جس کے انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.