ETV Bharat / bharat

Ranji Trophy 2022: رنجی ٹرافی میں شہبازاحمد کا شاندار مظاہرہ، بنگال کی دوسری جیت - بنگال نے حیدرآباد کو 72 رنوں سے شکست دی

آل راؤنڈر شہباز احمد کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگال نے حیدرآباد کو 72 رنوں سے شکست دے کر رواں رنجی ٹرافی سیزن میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ Bengal Won Ranji for Two Consecutive Times

Ranji Trophy 2022
رنجی ٹرافی میں شہبازاحمد کی شاندار کارکردگی بنگال کی دوسری جیت
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 10:30 PM IST

رنجی ٹرافی Ranji Trophy کے ایلیٹ گروپ بی کے دوسرے میچ میں بنگال کے 239 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کی پوری ٹیم 61 اوورز میں 166 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ Bengal Won Ranji for Two Consecutive Times
حیدرآباد کی جانب سے تلک ورما 90 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ ٹیم کے دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔
بنگال کی جانب سے آکاش دیپ اور شہباز احمد نے 41-41 رن دے کر بالترتیب چار اور میں تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ میکش کمار کو دو اور ایشان پورل کو ایک وکٹ ملا۔

اس میچ میں بنگال کے شہباز احمد نے گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس بنیاد پر وہ مین آف دی میچ رہے۔ شہباز احمد نے پہلی اننگ میں چالیس رن اور ایک وکٹ لیے جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے نصف سنچری اننگ کھیلی اور تین وکٹ حاصل کیے۔
حیدرآباد کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہباز احمد نے کہا کہ ان کا مقصد ہر میچ میں شاندار کارکردگی کرنا ہے۔ اپنی کارکردگی کی بدولت بنگال کی جیت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رنجی ٹرافی میچ میں بنگال نے پہلی اننگ میں 242 اور دوسری اننگز میں 201 رن بنائے جبکہ حیدرآباد کی ٹیم پہلی اننگ میں 205 اور دوسری اننگ میں محض 166 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.