ETV Bharat / bharat

released the trailer of Jawan برج خلیفہ پر چھایا 'جوان'، شاہ رخ خان نے کہا، میں پہلی اور آخری بار گنجا ہوا - Jawan trailer lights up Burj Khalifa of dubai

شاہ رخ خان نے برج خلیفہ پر اپنے مداحوں کے لئے فلم جوان کے ٹریلر کا اجرا کیا۔ کنگ خان نے تقریب میں اپنے مداحوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس فلم میں کنگ خان کو کم از کم چھ یا سات مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ SRK unveils Jawan trailer at Burj Khalifa

Etv Bharatبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے برج خلیفہ پرجوان ٹریلر کا اجرا کیا، کہا 'یہ پہلا اور آخری موقع ہے جہاں میں گنجا ہوا ہوں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 10:32 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے جمعرات کے روز تقریباً تین منٹ طویل ویڈیو کا اجرا مشہور برج خلیفہ پر کیا، جس میں وہ ایک انوکھے انداز میں دکھائی دییے، چنئی میں فلم کے شاندار آڈیو لانچ کے بعد کنگ خان نےدبئی کے برج خلیفہ پر مکمل ٹریلر لانچ کیا۔ تقریب کے دوران سپر اسٹار نے اپنے گانے زندہ بندہ سے لوگوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے اس عظیم الشان تقریب میں عربی ورژن گانے چلیہ کا بھی اجرا کیا۔ اپنی شاندار کارکردگی کے بعد، شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے بات چیت کی اور اپنا مشہور پوز بھی دیا۔ کنگ خان نے کہا کہ فلم جوان میں ہر ممکن چیزیں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہیں، جس کا کوئی نہ کوئی سین آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

57 سالہ کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ وہ فلم میں چھ یا سات سے زیادہ مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اپنے گنجے لُک پر انہوں نے کہا کہ یہ پہلا اور آخری موقع ہے جب آپ ہمیں گنجے کے کردار میں دیکھیں گے۔ اس لئے وقت نکال کر ضرور فلم دیکھ کر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ہے جب میں گنجا ہوا ہوں۔ اب میں آپ سب کے لئے گنجا بھی ہو گیا ہوں تو اس کی عزت کے لیے چلے جانا، کیا پتہ پھر موقع ملے نہ ملے مجھے دوبارا گنجا دیکھنے کا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی جوان، 7 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، ایکشن ڈرامہ والی یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت دیگر کئی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.