ETV Bharat / bharat

Shafiqur Rehman Barq Slams Sadhvi Pragya سادھوی پرگیہ ٹھاکر ماحول خراب کرنے کی کوشش نہ کرے، شفیق الرحمن برق

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 11:56 AM IST

رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں اور اس طرح کے بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ Shafiqur Rehman Barq Slams Sadhvi Pragya

شفیق الرحمن برق کا ردعمل
شفیق الرحمن برق کا ردعمل
شفیق الرحمن برق کا بیان

سنبھل: ریاست اترپردیش کے سنبھل ضلع سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے متنازع بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیان بالکل قابل قبول نہیں ہیں۔ ہندو، مسلم، سکھ یا عیسائی سب انسان ہیں اور سب کے ساتھ انسانیت کا سلوک کیا جانا چاہئے اور اس طرح کے بیانات دے کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ رام کا موازنہ راہل گاندھی سے کئے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سارا معاملہ مذہب سے متعلق ہے اور وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ یہ ان کا ذات کا معاملہ ہے، وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ Shafiqur Rehman barq react on sadhvi pragya singh's statement

مزید پڑھیں:۔ Case Registered Against Pragya Thakur پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گزشتہ اتوار کو شیوموگا شہر میں منعقدہ ہندو جگرانا ویدیکے کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور اپنے دورے کے دوران وہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کی رہائش گاہ پر گئی تھیں، ہرشا کو حجاب کے خلاف مہم کی قیادت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے تقریب میں اقلیتی برادری کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز تقریر کی تھی۔ انہوں نے مشتعل انداز میں لوگوں سے مبینہ 'لو جہاد' کا مناسب جواب دینے کو کہا تھا۔ سادھوی پرگیہ نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کا خیال رکھیں اور گھر میں ہتھیار رکھیں۔ اگر کوئی ہتھیار نہیں رکھتا ہے تو کم از کم سبزی کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی چُھری کو تیز رکھیں۔ انہوں نے ہمارے ہرشا کو چاقو سے قتل کیا تھا۔ انہوں نے ہندو کارکنوں کو قتل کرنے کے لیے چھریوں کا استعمال کیا ہے، ہمیں کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے اپنی چھریوں کو تیز رکھنا ہوگا۔ اگر ہمارا چاقو سبزیوں کو اچھی طرح کاٹتا ہے تو یہ ہمارے دشمنوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.