ETV Bharat / bharat

Shab E Meraj 2022: تلنگانہ اور آندھرا سمیت ملک بھر میں میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی

شب معراج کے موقع پر قبرستانوں میں قبور کی زیارت کرنے والوں کے لئے روشنی کا انتظام کیا گیا تھا۔ شب معراج اور منگل کی صبح بھی لوگ کثیر تعداد میں قبرستانوں میں اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور ان کی قبور کی زیارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ انتظامیہ نے اس کیلئے خصوصی انتظامات کئے۔ Shab E Meraj Celebrations Across the Country

تلنگانہ اور آندھرا سمیت ملک بھر میں میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 3:09 PM IST

تلنگانہ اور آندھراپردیش کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب معراج کے سلسلے میں عظیم الشان اور رُوح پرور اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ رات بھر شب خوانی، ذکر و اذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی اور مجالس میں مصروف رہے۔ اس دوران علمائے کرام نے فلسفہ معراج العالم پر روشنی ڈالی۔شہر حیدرآباد میں خلوت پلے گراونڈ، چوک کی مسجد، مکہ مسجد میں سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Shab E Meraj Celebrations Across the Country

شب معراج کے موقع پر قبرستانوں میں قبور کی زیارت کرنے والوں کے لئے روشنی کا انتظام کیا گیا تھا۔ شب معراج اور منگل کی صبح بھی لوگ کثیر تعداد میں قبرستانوں میں اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور ان کی قبور کی زیارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ انتظامیہ نے اس کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

لوگوں نے ان روح پرور اجتماعات میں فلسفہ معراج، عظمت معراج، مقاصد معراج اور پیغام معراج کی عالمانہ طرز و انداز میں کی گئی تشریح اور خطابت سے بھر پور استفادہ کیا۔ عمائدین ملت اور زعمائے ملت نے کہا کہ آقائے نامدار پیغمبر آخر الزماں (ص) نے مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ پھر وہاں سے مقام قاب و قوسین اور لامکان تک کا جو سفر فرمایا تھا اسے اسریٰ اور معراج کہا جاتا ہے۔

علما نے کہا کہ معراج النبی (ص) کا عظیم الشان عملی واقعہ اور بے نظیر معجزہ دراصل انسانی فکر اور شعور کے انقلاب کا نام ہے۔ حضرت محسن انسانیت (ص) کی معراج کے واقعہ سے ہی انسانی دنیا میں تحقیق، تفتیش، تلاش اور جستجو کی تڑپ پیدا ہوئی اور دور حاضر کا انسان چاند اور ستاروں پر کمندیں ڈالنے کا اہل بن سکا۔

مزید پڑھیں:۔ شب معراج کے موقع پر ملک میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ معراج کے اہم واقعہ میں بے پناہ عبرت اور نصیحت کے ساتھ ساتھ دعوت و موعظت کے بھی بے شمار پہلو پنہاں ہیں جو ہر دور اور ہر زمانے میں اہل حق اور اہل فکر کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سماج اور معاشرہ کی بگڑتی صورتحال، دین سے دوری، اسلامی شعائر اور دین کی بنیادی تعلیمات سے ناواقفیت، بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے منفی رحجانات گھریلو تشدد، منشیات کی وبا اور دین کی آڑ میں بے دینی کو فروغ دینے کی منظم کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علما نے معاشرے کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے والدین، اساتذہ،معزز شہریوں اور سماج کے باشعور افراد سے تعاون طلب کیا تاکہ ہماری نئی نسل کا دینی اور تعلیمی مستقبل روشن اور درخشاں ہو اور ایک اسلامی و فلاحی معاشرہ وجود میں آسکے۔ اے پی کے مختلف مقامات پر بھی شب معراج کی مناسبت سے بڑے بڑے اجتماع منعقد ہوئے۔ ہزاروں لوگوں نے شب معراج کے روح پرور اجتماعات میں شرکت کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.