ETV Bharat / bharat

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفیٰ کا مطالبہ

لفٹ فرنٹ کی طالبہ تنظیم ایس ایف آئی کے حامیوں نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفیٰ دینے مطالبہ کیا۔

ایس ایف آئی کا وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفیٰ کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 7:43 PM IST

وزیر داخلہ امیت شاہ کے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے دورے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف آواز بلند ہونے لگی۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بعد اب لفٹ فرنٹ کی طالبہ تنظیم ایس ایف آئی نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف محاذ کھول دیا۔

لفٹ فرنٹ کی طالبہ تنظیم ایس ایف آئی کے حامیوں نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے استعفیٰ دینے مطالبہ کیا۔ایس ایف آئی کے ریاستی صدر سوجن چکرورتی نے کہا کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی نے کہا کہ احتجاج ضروری ہے۔

ان کی وجہ سے یونیورسٹی کی شناخت متاثر ہویی ہے۔یونیورسٹی کو زبردستی سیاست کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر ہی موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔ انہیں جلد سے جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

ایس ایف آئی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی اگر جلد از جلد استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ہم غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو وزیر داخلہ امیت شاہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے دورے پر گئے تھے۔وزیر داخلہ نے رابندر بھون میں رابندرناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔اس کے بعد سے مغربی بنگال میں واس چانسلر کے خلاف محاذ کھولا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.