چنئی: تمل ناڈو کے چنئی میں صحافی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایشین کالج آف جرنلسٹ کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر اوبر آٹو ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دراصل 25 تاریخ کو متاثرہ اپنی سہیلی کے ساتھ ای سی آر سے رات کے وقت شولنگنالور میں واقع ہوٹل آ رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 'ڈراپنگ پوائنٹ' پر آٹو ڈرائیور نے اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔Sexual Harassment to Journalist Student
-
I’m a student journalist at @ACJIndia, Chennai.
— Ishita Singh (@IshitaS05978134) September 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
An @Uber Auto driver named Selvam ,sexually assaulted me by pressing my right breast, near Ibis OMR Hotel, when my friend and I returned from East Coast Madras to the hotel.@PoliceTamilnadu pic.twitter.com/jJMhx4zk5j
">I’m a student journalist at @ACJIndia, Chennai.
— Ishita Singh (@IshitaS05978134) September 25, 2022
An @Uber Auto driver named Selvam ,sexually assaulted me by pressing my right breast, near Ibis OMR Hotel, when my friend and I returned from East Coast Madras to the hotel.@PoliceTamilnadu pic.twitter.com/jJMhx4zk5jI’m a student journalist at @ACJIndia, Chennai.
— Ishita Singh (@IshitaS05978134) September 25, 2022
An @Uber Auto driver named Selvam ,sexually assaulted me by pressing my right breast, near Ibis OMR Hotel, when my friend and I returned from East Coast Madras to the hotel.@PoliceTamilnadu pic.twitter.com/jJMhx4zk5j
صحافی طالبہ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور کی تصویر کے ساتھ گریٹر چنئی پولیس کو ٹیگ کیا۔ طالبہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے چنئی پولیس نے کہا کہ ضروری کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Jammu University Prof Suicide جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد پروفیسر نے کی خودکشی
وہیں اس معاملے پر اوبر نے متاثرہ سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے واقعہ سے متعلق معلومات بھی مانگی ہیں۔ واضح رہے کہ کیمنچیری پولیس نے چنئی کے پالواکم علاقے سے آٹو ڈرائیور سیلوم (40) کو گرفتار کر لیا ہے۔ فی الحال تفتیش معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔