جموں: جموں کشمیر عام آدمی پارٹی کے سابق ٹریڈ یونین صدر سیوا سنگھ بالی نے پارٹی سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے بی جے پی جموں کشمیر کے صدر راویندر رینہ، سابق نائب وزیر اعلی کویندر گپتا اور سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کی۔ بی جے پی رہنماؤں نے جموں میں واقع پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں سیوا بالی کا بی جے پی میں خیرمقدم کیا۔ Sewa Sing Bali Joined BJP along with workers in jammu
مزید پڑھیں:۔ National Conference Leaders Join BJP نیشنل کانفرنس کے پانچ رہنما بی جے پی میں شامل
اس موقع پر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن حال ہی میں جموں و کشمیر میں سماج کے ہر طبقے کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، میں نے سوچا تھا کہ جس دن بی جے پی مہاراجہ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کرے گی، میں بی جے پی میں شامل ہو جاؤں گا اور آج میں نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اور حامیوں سے بات چیت کے بعد میں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی، سماج اور قوم کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عام آدمی پارٹی میں رہ کر عوام کے لئے کام نہیں کرپا رہا تھا جو بی جی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کروں گا۔