ETV Bharat / bharat

Dengue Outbreak in Bihar بہار کے 14 اضلاع میں ڈینگی پھیلنے سے 11 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 3:58 PM IST

بہار کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ نالندہ ضلع میں اب تک 313 افراد ڈینگی سے متاثر پائے گئے ہیں، اسی طرح پٹنہ سمیت مختلف مقامات پر علاج کے دوران 11 لوگوں کی موت ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ Dengue Outbreak in 14 Districts of Bihar

Dengue Outbreak in Bihar
بہار کے 14 اضلاع میں ڈینگی پھیلنے سے 11 لوگوں کی موت

پٹنہ: ریاست بہار کے 14 اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بہار کے نالندہ، روہتاس، جہان آباد، سیوان، ویشالی، بیگو سرائے،گیا، مظفر پور،موتی ہاری، چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، بانکا اور مونگیر میں ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نالندہ ضلع میں اب تک 313 افراد ڈینگی سے متاثر پائے گئے ہیں، اسی طرح پٹنہ سمیت مختلف مقامات پر علاج کے دوران 11 لوگوں کی موت ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ راجگیر کے علاوہ بہار شریف اور پاواپوری میں 52 بیڈ کا ڈینگی وارڈ بنایا گیا ہے، جس میں ابھی 18 مریض زیر علاج ہیں۔Dengue Outbreak in Bihar

وہیں راجگیر کے علاوہ بہار شریف، ہرنوت اور اسلام پور میں ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے، روہتاس ضلع میں ایک ہفتہ میں تقریباً 15 رپورٹ درج ہوئے ہیں، محکمہ صحت کی ہدایت پر کلکٹرز نے 'ڈینگی کٹ' کی خریداری کے لئے صدر، سب ڈویژن اور پی ایچ سی کو خطوط روانہ کیا ہے اور خریداری کر فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔ جہان آباد میں جولائی سے اب تک ڈینگی کے چار مریض پائے گئے ہیں۔ یہاں ہسپتال میں نہ تو ڈینگی وارڈ بنایا گیا ہے اور نہ ہی ٹیسٹ کے لئے کوئی کٹ دستیاب ہے۔ اسی طرح سیوان ضلع میں بھی ڈینگی کے چار مریض کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سے دو پٹنہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kolkata Municipal Corporation مغربی بنگال حکومت ڈینگی سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف

اس معاملے پر بہار محکمہ صحت کے کنٹرول افسر ڈاکٹر ایم حق نے بتایا کہ پورے بہار کے ضلع محکمہ صحت کو یہ سخت ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے ضلع میں جہاں سے پازیٹو رپورٹ آنے کی اطلاع آتی ہے، سب سے پہلے وہاں اسپرے کرائیں پھر مریضوں کو فوری ڈینگی وارڈ میں داخل کریں اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان پر نگاہ بنائے رکھیں۔ پٹنہ میں بھی کئی مریضوں کی شناخت ہوئی ہے، جس کے لئے یہاں آئسولیشن وارڈ پوری طرح تیار کیا جا چکا ہے، کئی ہسپتالوں میں مریض داخل ہوکر منفی رپورٹ آنے کے بعد اپنے گھر جا چکے ہیں۔ ہم اس میں ذرا سی بھی لاپرواہی نہیں برت سکتے، پی ایم سی ایچ اور این ایم سی ایچ سمیت جتنے بھی یہاں کے بڑے ہسپتال ہیں، سبھی جگہ ڈاکٹرز پوری طرح مستعد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.