ETV Bharat / bharat

Aligarh Municipal Corporation Election علی گڑھ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں تاخیر پر رہنماؤں کا ردعمل - علی گڑھ کارپوریشن الیکشن پر رہنماؤں کا ردعمل

کانگریس رہنما آغا یونس نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور جاری کی گئی ریزرویشن لسٹ بھی علاقے کی آبادی کے مطابق نہیں کی کئی ہے۔ جس کے پیچھے حکومت کی سازش نظر آرہی ہے۔ اب تک الیکشن کی تاریخ اور میئر کی نشست کا فیصلہ کردینا چاہیے تھا۔ Aligarh Municipal Corporation Election

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں تاخیر پر متعدد رہنماؤں کا ردعمل

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 7:39 PM IST

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ میں میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس رہنما آغا یونس نے کارپوریشن الیکشن میں تاخیر کو موجودہ حکومت کی سازش قرار دیا۔ وہیں اس معاملے پر علاقے میں سیاست گرم ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میئر کی نشست خاتون کے لئے مختص کی جائے گی تو کچھ کا کہنا ہے کہ شیڈول کاسٹ ہوگی۔ وہیں موجودہ میئر محمد فرقان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرا ماننا ہے کہ جنرل ہی رہےگی۔ Aligarh Municipal Corporation election delay

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں تاخیر پر متعدد رہنماؤں کا ردعمل

دو روز قبل علی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لئے 20 نئے وارڈوں سمیت کل 90 وارڈوں کے سیٹ ریزرویشن کی لسٹ جاری کی گئی تھی، جس پر متعدد وارڈوں سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے اعتراض جتایا ہے۔ ایسے ہی ایک امیدوار محمد قمر الدین خان کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ کئی سالوں سے میں اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کروانے میں لگا رہا ہو۔ علاقہ میں نالوں کی صفائی کروانا وغیرہ کا کام کروانے میں لگا ہوا تھا اور جب الیکشن کا وقت آیا تو خاتون کے لئے ریزرو کردیا گیا۔ جس سے میری سالوں کی محنت پر پانی پھر گیا، جبکہ علاقے میں کوئی بھی خاتون اب تک الیکشن لڑنے کی خواہش مند نہیں تھی۔ اس لئے میری چیف الیکشن آفیسر سے اپیل ہے کہ وارڈ نمبر 70 کی سیٹ جنرل کی جائے تاکہ میں الیکشن بآسانی لڑسکوں۔'

وہیں کانگریس لیڈر آغا یونس نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور جاری کی گئی ریزرویشن لسٹ بھی علاقے کی آبادی کے مطابق نہیں کی کئی ہے۔ جس کے پیچھے حکومت کی سازش نظر آرہی ہے۔ اب تک الیکشن کی تاریخ اور میئر سیٹ کا فیصلہ کردینا چاہیے تھا، جو ابھی تک نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یکم دسمبر 2017 تک علی گڑھ میئر کا الیکشن مکمل ہو گیا تھا لیکن اس بار آج 5 دسمبر تک بھی الیکشن کی تاریخ اور میئر سیٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، جس پر متعدد سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو اعتراض ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اس میں موجودہ حکومت کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Extension of Aligarh Municipal Corporation علی گڑھ بلدیہ کے حدود میں توسیع پر میئر کا اعتراض

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.