ETV Bharat / bharat

Rajouri Firing Incident راجوری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، چھ زخمی - Several killed and many injured in Rajouri

ضلع راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں چار افراد کے ہلاک جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ Firing by unknown persons in rajouri

راجوری میں فائرنگ
راجوری میں فائرنگ
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:16 AM IST

Updated : Jan 2, 2023, 9:48 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں چار افراد کی ہسپتال میں موت ہوگئی جبکہ مزید چھ افراد زیر علاج ہیں، جن میں دو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہوائی سروس کے ذریعہ جموں میڈیکل کالج میں منتعقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام کا تعلق ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری سے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ہی محلہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ نامعلوم بندوق برداروں نے سو میٹر کے فیصلے پر دو الگ الگ گھروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ علاقہ کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے محاصرہ میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ بندوق برداروں کو گرفتار کیا جاسکے۔ Several killed and many injured in firing by unknown persons in Rajouri

  • Jammu and Kashmir | Security forces continue search operation in Rajouri's Upper Dangri village where terrorists killed 4 civilians yesterday pic.twitter.com/VafexTq1X8

    — ANI (@ANI) January 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Grenade Attack on CRPF camp In Srinagar سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینڈ حملہ، شہری زخمی

راجوری میں فائرنگ

ہلاک ہونے والوں کی شناخت آشیش کمار ولد پریتم کمار عمر 18 برس، دیپک کمار ولد راجندر کمار (23)، ستیش کمار ولد ستیہ پال (45) اور پریتم لال ولد لال چند (56) کے طور پر ہوئی ہے جب کہ شوبھم شرما ولد ستیش کمار (17) اور روہت شرما ولد گوپال داس (30) کی حالت ناذک بنی ہوئی ہے جن کو جموں میڈیکل کالج میں منتعقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج و معالجہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں چل رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہر شخص اس حادثے سے خوف زدہ ہے۔ متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے راجوری بند کی کال بھی دی ہے۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف اپنی ناراض کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایل جی منوج سنہا یہاں آئیں اور ہمارے مطالبات سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل الفا گیٹ کے نزدیک ہوئے حملے کے بعد سکیورٹی انتظامات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • Jammu and Kashmir | People protest at Main Chowk in Dangri, Rajouri over the killing of 4 civilians by terorrists in Upper Dangri village yesterday

    "District administration has failed. Our demand is that LG Manoj Sinha should come here and listen to our demands," says a local pic.twitter.com/C71jVqY4iH

Last Updated : Jan 2, 2023, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.