ETV Bharat / bharat

Blast in Bihar: چھپرا میں مکان میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک - چھپرا میں ایک مکان میں زبردست دھماکہ

چھپرا میں ایک مکان میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں 6 کی موت ہوگئی جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ Blast in Cracker Factory in Chapra Bihar

چھپرا میں مکان میں دھماکہ
چھپرا میں مکان میں دھماکہ
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 7:38 PM IST

سارن: بہار کے ضلع سارن کے کھیرا تھانہ علاقہ کے خدائی باغ گاﺅں میں ایک مکان میں ہوئے زبردست دھماکہ کے بعد گھر کے پرخچے اڑگئے اور بقیہ حصے میں آگ لگ گئی جس سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تھانہ علاقہ کے خدائی باغ واقع ایک مکان میں غیر قانونی طور سے پٹاخہ بنانے کاکام کیا جا رہا تھا۔ اچانک زبردست دھماکہ کی وجہ سے گھر کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا جب کہ بقیہ گھر میں آگ لگ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تباہ گھر کے ملبے میں دب کر 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔

چھپرا میں ایک مکان میں زبردست دھماکہ

بہار کے چھپرا میں ایک گھر میں پٹاخہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوا ہے جس میں 6 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔ اس دھماکے میں پورا گھر اڑ گیا جس میں کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں موجود گھر کے افراد نے بتایا کہ سامنے ایک ریڈی میڈ کپڑے کی دکان تھی اور پیچھے پٹاخے بنا کر بیچتے تھے۔ اس میں آج آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوا۔ اس میں پٹاخوں کے ساتھ ساتھ سلینڈر میں بھی دھماکہ ہوا ہوگا کیونکہ پورا گھر زمین دوز ہو چکا ہے۔ Explosion While Cracker Bomb in Chapra

اس معاملے میں سارن کے ایس پی سنتوش کمار نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکہ پٹاخوں سے ہوا یا کسی دوسری چیز سے ہوا ہے۔ بم اسکواڈ اور فرانزک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کیا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ پٹاخے غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے یا لائسنس یافتہ تھے۔

سارن کے ایس پی نے کہا کہ فرانزک ٹیم اور بم اسکواڈ اس بم دھماکے کی تحقیقات کریں گے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا۔ پورا گھر گر گیا اور گھر کی چھتیں اور دیواریں کئی میٹر دور اچھل کر ملبے میں تبدیل ہو گئیں۔ گھر کے اندر موجود ایک شخص کی لاش کا کچھ حصہ تقریباً 50 میٹر دور گرا۔ انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ اب یہ بحث ہے کہ پٹاخوں سے اتنا بڑا دھماکہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بم دھماکے میں ملبے سے اب تک 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.