ETV Bharat / bharat

Road Accident in Barabanki: بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بارہ بنکی میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی جہاں تیز رفتار کار ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے دوران کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ Road Accident in Barabanki

بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 10:42 AM IST

بارہ بنکی: اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بدھ کی صبح ایک خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت ہو گئی، جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

دراصل ایک تیز رفتار کار ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس میں 6 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

یہ حادثہ صبح 3 بجے رامسانی گھاٹ کوتوالی کے نارائن پور کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ کنٹینر کے اندر چلا گیا اور حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Mandi:ساوجیاں منڈی میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

بدھ کی صبح تین بجے لکھنؤ-ایودھیا ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔

جانکاری کے مطابق شجاع گنج کے حیات نگر کا رہنے والا اجے کمار اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت چھ لوگوں کے ساتھ گجرات کے شہر سورت سے گھر لوٹ رہا تھا۔ جیسے ہی وہ رامسانی گھاٹ تھانہ علاقے میں پہنچا، گاڑی قومی شاہراہ پر نارائن پور کے قریب کھڑے کنٹینر میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.