ETV Bharat / bharat

Seven Teachers Shot Dead پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - پاکستان میں سات اساتذہ ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں نامعلوم مسلح افراد نے سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مسلح افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں داخل ہوکر سات اساتذہ کو گولی مار دی۔ پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔ Seven teachers shot dead in Pakistan school

سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

author img

By

Published : May 5, 2023, 7:16 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اپر کرم تحصیل میں جمعرات کو ایک اسکول میں کم از کم سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ شمال مغربی صوبے میں تشدد کے تازہ ترین واقعے کے بعد علاقے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دی نیوز نے رپورٹ کیا کہ مقامی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں سات اساتذہ کو گولی مار دی۔ اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ایک استاد چلتی گاڑی میں ہلاک ہو گئے، جس سے ایک دن میں ہلاک ہونے ہونے والے اساتذہ کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اساتذہ کی لاشوں کو ضلع ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں ویراعظم شہباز شریف نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کھمم میں ٹیچر کا قتل

دی نیوز نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے، لیکن وہ اب تک ان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ وہیں اس واقہ کے بعد دیگر اساتذہ اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ہلاک ہونے والے اساتذہ کے لواحقین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ میں لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے۔ فی الحال پولیس ملزمان کو تلاش کرنے کے لئے مہم چلارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.