ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش میں دو سڑک حادثے، پانچ خواتین سمیت سات لوگوں کی موت - سڑک حادثہ کی خبر

آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں سات افراد کی موت ہو گئی۔ پہلا سڑک حادثہ نیشنل ہائی وے-44 پر پیش آیا اور دوسرا سڑک حادثہ پڈودوگرو منڈل مدوتور میں پیش آیا ہے۔

پانچ خواتین سمیت سات کی موت
پانچ خواتین سمیت سات کی موت
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 2:22 PM IST

آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں سات افراد کی موت ہو گئی۔ ان حادثوں میں مرنے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

پہلا سڑک حادثہ نیشنل ہائی وے-44 پر اس وقت پیش آیا جب مزدوروں سے بھرے ایک آٹورکشا اور لاری میں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار پانچ خواتین کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اسی دوران مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ مزدور کوٹاپلی میں کپاس کی کٹائی کرنے جارہے تھے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہے، جن میں سے دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

مرنے والی خواتین کی شناخت سبمما، سنکرما، ناگاوینی، ساوتری اور چودھما کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام گارلاڈینے منڈل کوپلاگنڈہ کے رہنے والے تھے۔

دوسرا سڑک حادثہ پڈودوگرو منڈل مدوتور میں پیش آیا ہے۔ یہاں نیشنل ہائی وے پر پیدل جا رہے دو لوگوں کو ایک کار نے کچل دیا۔ اس حادثے میں 62 سالہ یعقوب اور 60 سالہ نارائن کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.