کرناٹک کے ایم ایل سی انتخابات Karnataka MLC Elections میں کانگریس نے 2 مسلم امیدوار Muslim Candidate سلیم احمد کو ہبلی-دھارواڑ سے و یوسف شریف عرف گجری بابو کو بنگلورو اربن سے میدان میں اتارا ہے جبکہ جے ڈی ایس نے کوڈگو سے اشاق خان کو ٹکٹ دیا ہے۔
اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ایکٹو کارکن کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید کر رہے ہیں۔
لیکن دیکھا یہ جارہا ہے کہ کے جی ایف بابو عرف گجری بابو کا معاملہ کانگریس کے نزدیک کچھ اور ہی ہے۔ وہ نہ ہی پارٹی کے ایکٹو کارکن رہے ہیں اور نہ تعلیمی صلاحیت اور نہ ہی کوئی سیاسی تجربہ۔ اس کے باوجود انہیں ایم ایل سی ٹکٹ دیے جانے کی اہلیت ان کی مالداری مانی جا رہی ہے۔ گجری بابو 1،700 کروڑ کی مالیت رکھتے ہیں اور ان پر چند چٹنگ و کریمینل کیسز بھی درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کرناٹک ایم ایل سی انتخاب میں مسلم لیڈران کو دوبارہ موقع فراہم کر نے کا مطالبہ
انتخابات کے متعلق یوسف شریف عرف گجری بابو کہتے ہیں کہ وہ ضرور کامیاب ہونگے اور عوام کی خدمت ان کا ایجنڈا ہوگا۔ اس سلسلے میں کانگریس کے لیڑران بھی پر امید ہیں کہ کامیابی انہیں کی ہوگی اور بی جے پی کو سبق سکھایا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:
Karnataka MLC Elections: کانگریس سے ہبلی-دھارواڑ میں مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ
ریاست کے مسلمانوں کی جانب سے کانگریس سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ متعدد حلقوں میں مقامی لیڑرز کو موقع دیا جائے جو کہ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی Anger Among Muslims پائی جارہی یے۔