اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17300 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اور 17311.95 پوائنٹس کے اب تک کی بہترین سطح پر پہنچ گیا۔
خرید کی بنیاد پر سینسیکس 131 پوائنٹس کے اضافے سے 57983.45 پوائنٹ پر کھلا۔ شروعاتی کاروبار میں ہی یہ 58115.69 پوائنٹس کے اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچا۔ تاہم اس دوران فروخت شروع ہوئی، جس کی وجہ سے یہ 57836.33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک اترا۔ ابھی یہ 89.87 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57942.41 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ سینسیکس 110 پوائنٹس اور نفٹی میں 18 پوائنٹس کی گراوٹ
نفٹی بھی 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17262.45 پوائنٹس پر خریداری کی بنیاد پر کھلا۔ اوپننگ ٹریڈ میں ہی یہ 17311.95 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن فروخت کے دباؤ میں یہ 17230.20 پوائنٹس کی نچلی سطح تک پھسلا ۔ ابھی یہ 25.10 پوائنٹس کے اضافے سے 17259.25 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
(یو این آئی)