ممبئی: امریکی حکام اور بینک کے فرسٹ ریپبلک کے دفاع کے لئے کارروائی کرنے سے عالمی مارکیٹ میں آئی تیزی کی بدولت سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی نصف فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 355.06 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد کی چھلانگ لگا کر 57989.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 114.45 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد اچھل کر 17 ہزار پوائنٹس کی تفسیاتی سطح کے پار17100.017 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای کامڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 24112.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 27167.74 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3634 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2047 میں خریداری جبکہ 1454 میں فروخت ہوئی، وہیں133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں37 کمپنیوں میں تیزی اور باقی 13 میں کمی واقع ہوئی۔ بی ایس ای میں 16 گروپوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران رئیلٹی 3.16، میٹلز 2.42، کموڈٹیز 1.37، سی ڈی 0.10، انرجی 0.14، فنانشل سروسز 1.01، انڈسٹریلز 1.01، آئی ٹی 1.10، ٹیلی کام 0.48، یوٹیلٹیز 0.53، بینکنگ 1.22، کیپٹل گڈز0.92، کنزومرڈیوریبلز 0.48، آئی اینڈ گیس 0.05، پاور0.42 اورٹیک گروپ کے شیئر 0.96 فیصد چڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Sensex and Nifty rise سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
غیرملکی منڈیوں کا رجحان مثبت رہا۔ اس دوران برٹین ایف ٹی ایس ای 0.62، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.38، جاپان کا نکئی 1.20، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.64 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.73 فیصد مضبوط رہا۔
یواین آئی