ETV Bharat / bharat

Property Tax in JK کانگریس نے کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق فیصلہ کو آمرانہ اقدام قرار دیا - کانگریس کے سینیئر لیڈر سمت مگوترا

جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر سمت مگوترا نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراساں کرنے اور لوٹنے کے لیے نئے قانون لاتی ہے۔

کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کو کانگریس نے آمرانہ قرار دیا

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 5:54 PM IST

کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کو کانگریس نے آمرانہ قرار دیا

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ادھمپور میں کانگریس کے سینیئر لیڈر سمت مگوترا کی طرف سے ایک پریس کانفرنس منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کو آمرانہ قرار دیا اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مگوترا نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراساں کرنے اور لوٹنے کے لیے نئے قانون لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اکتوبر 2020 کو حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ بہت زیادہ مخالفت ہوئی، پھر حکومت نے اس حکم کو واپس لے لیا اور کہا کہ ایسا کوئی حکم نہیں ہے، لیکن حکومت نے ایک بار پھر آمرانہ رویہ دکھاتے ہوئے اس حکم پر عمل درآمد کیا اور یکم اپریل سے لوگوں سے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا کہا ہے۔ یکم اپریل سے یہاں 'غنڈہ ٹیکس' وصول کیا جائے گا۔

مگوترا نے کہا کہ حکومت چنڈی گڑھ اور دہلی کو دیکھ کر جموں و کشمیر میں قانون نافذ کرتی ہے، لیکن پہلے اسے چنڈی گڑھ جیسا بنائیں۔ جموں و کشمیر کی عوام کو سڑکوں پر آکر حکومت سے پینے کے پانی اور بجلی کے لئے گڑگڑانا پڑتا ہے، سرکاری ملازمین کو اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے، بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ مگوترا نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اس آمرانہ حکم کو واپس لے، ورنہ کانگریس اس حکم کے خلاف سخت احتجاج کرے گی اور غلط فیصلوں کی مخالفت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Political Parties on Property Tax پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیاں برہم ، واپس لینے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.